Home سیاست عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے،ن لیگ خواتین

عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے،ن لیگ خواتین

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماوں نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے،ڈی فیک ویڈیو بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصاویر لگا کر ویڈیو وائرل کی گئی، عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، جنہوں نے جعلی تصاویر اور ویڈیو لگا کر عظمیٰ بخاری کی تذلیل کی ، جعلی ویڈیو وائرل کرنے والوں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، منفی پروپیگنڈا کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا ڈی فیک ویڈیو بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ، ایک سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا اورسیاسی تربیت اس میں شامل ہے ، سیاسی رہنما قوموں کی تربیت کرتے ہیں ، عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو منہ میں آئے کہہ دیا جائے اس کی اجازت بھی نہیں دیں گے ،ایک سیاسی جماعت اسلام کا نام لے کر مذموم مقاصد پر عمل پیرا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن شائستہ پرویز ملک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سیاست میں خواتین کے خلاف پروپیگنڈا کسی کو زیب نہیں دیتا، پروپیگنڈے کا شکار خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں ، خواتین کے خلاف ایسے سیاسی ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے چاہیے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...