Home سیاست عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا،بجلی کے بل کم ،آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں، نعیم الرحمان

عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا،بجلی کے بل کم ،آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں، نعیم الرحمان

Share
Share

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا، ہم پْرامن رہنا چاہتے ہیں۔ ہمیں بجلی کے بل کم چاہئیں۔ ہم آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے آج دھرنے اور ملک بھر میں کریک ڈاوٴن، کارکنوں کی گرفتاریوں اور قافلوں کو روکنے کے علاوہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج دھرنے کے لیے بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان کو کہتا ہوں کہ مینیج کریں اور دھرنے میں پہنچیں۔ ہم پْرامن لوگ ہیں اور پْرامن رہنا چاہتے ہیں۔ اس کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کے وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں۔ تمام نمائندگان کو کہتا ہوں، جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں۔ ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔ کارکنان کو کہتا ہوں رکاوٹ کے آگے دھرنا دے کر قیادت کی کال کا انتظار کریں۔

امیر جماعت نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا۔ ہمیں بجلی کے بل کم چاہییں۔ ہم آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں مختلف اضلاع کے افراد بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔ قیادت کی طرف سے متعین عارضی قیام کی اطلاع تمام صوبوں کو کی جا رہی ہے۔ ریلی کے مقام کی حتمی اطلاع مشاورت کے ساتھ جمعہ کی نماز تک کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلی کے مقام پر تمام شرکا کو شام 5 بجے پہنچنا ہوگا۔ دھرنے کے شرکا ابھی جہاں بھی مقیم ہیں، وہیں قیام رکھیں۔ ریلی کے آغاز کے مقام کی اطلاع حاصل کر کے احتیاط کے ساتھ 5 بجے شام تک پہنچ جائیں۔ شرکائے دھرنا کو پرامن رہتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...