Home sticky post 5 لسبیلہ میں مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

لسبیلہ میں مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

Share
Share

لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل اور سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں، جاں بحق و زخمی پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے بیلہ جارہے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر فوری کارروائی کی گئی، تاہم تصادم کی شدت کے باعث بھاری جانی نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت شکور احمد، شکیل احمد، عبدالغفور، محمد علی، محمد حنیف امید، علی محمد، سعید محمد، یونس عبداللہ، محمد انس عبداللہ، محمد یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...