Home sticky post 4 انسانی سمگلنگ کے خاتمے کا مشن، ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار

انسانی سمگلنگ کے خاتمے کا مشن، ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار

Share
Share

اسلام آباد: امیگریشن میں آسانی اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار کر لی گئی، محسن نقوی کی ہدایت پر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں گزشتہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، امیگریشن کو سہل بنانے اور انسانی سمگلنگ کے انسداد کی اے آئی بیسڈ ایپ کے بارے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی، محسن نقوی نے اے آئی بیسڈ ایپ کو سراہا اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس اقدام سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ مسافروں کو قطاروں سے نجات ملے گی، آئی ٹی انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے مطلوبہ فنڈ فوری فراہم کئے جائیں گے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے ہیڈکوارٹر بلڈنگ کی فوری طور پر اپ گریڈیشن کی ہدایت کی اور سی ڈی اے کو ایف آئی اے اکیڈمی کی نئی الاٹ کردہ اراضی ادارے کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور سٹاف کی کمی کے پیش نظر منظور شدہ خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بناوٴں گا، اس کے ساتھ آپ کو کارکردگی بھی دکھانا ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی ایکٹ میں ضروری ترامیم پر کام مکمل کیا جا چکا ہے، ادارے کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، ادارے کو قلیل مدت میں ای آفس پر منتقل کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے کے تمام نوٹس بھی کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کئے جائیں گے۔

ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی، تمام زونل ڈائریکٹرز آن لائن شریک ہوئے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...