Home نیوز پاکستان پنجاب میں نمونیہ سے مزید 9 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں نمونیہ سے مزید 9 بچے دم توڑ گئے

Share
Share

لاہور: پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 بچے جان کی بازی ہارگئے ۔

لاہور سمیت پنجاب میں نمونیہ کی وبا خطرناک ہو گئی ، صوبے میں نمونیہ کے مزید 275 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر 8140 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1430 ہوگئی ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے 9 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاہور میں 2 بچے جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے بھرمیں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ، چلڈرن ہسپتال میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچوں کا علاج ہورہا ہے ۔

ادھر عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات کی دستیابی مشکل ہوگئی ہے ۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...