Home Uncategorized غزہ کے 90 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دیدی گئی

غزہ کے 90 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دیدی گئی

Share
Share

غزہ: غزہ کے 90 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دیدی گئی۔

 

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کی کوریج 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ اگلا قدم یہ یقینی بنانا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک سینکڑوں، ہزاروں بچوں کو دوسری خوراک مل جائے، غزہ کی پٹی میں دس سال سے کم عمر کے تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کی مہم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ سے انروا اور اس کے شراکت داروں کے لیے ایک بڑا چیلنج پیش کیا۔

 

یادرہے غزہ میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر کو شروع کی گئی تھی، یہ مہم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ ماہ اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی کہ غزہ میں پولیو وائرس ٹائپ ٹو کی وجہ سے ایک بچہ جزوی طور پر مفلوج ہو گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ اس ماہ 10 ستمبر کو شمالی غزہ کی پٹی میں باقی دو لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم شروع ہونے سے قبل وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 4 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ فلسطینی بچوں کی ویکسی نیشن کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...