Home سیاست آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

Share
Share

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیمی بل بل لانا تو دور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟۔ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

رحمة اللعالمین کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ، اس طرح کے بل کو لانا تو دْور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دْور کی بات ہے، کسی کی جرات بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔

دریں اثنا خیبر پخونخوا میں ربیع الاول کے دوران پہلی باررحمة اللعالمین کانفرنس کانفرنسز کا سرکاری سطح پر انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے میں جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے پشاور میں قومی رحمة اللعالمین کانفرنس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں منتخب عوامی نمائندے، سرکاری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس عشرہ رحمة اللعالمین کانفرنس منانے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی مختلف تقاریب کا حصہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پوری کائنات کے لیے باعث رحمت ہے۔ آپﷺ نے کردار اور عمل سے لوگوں کو اچھائی کی طرف راغب کیا۔ آپﷺ نے انصاف کی بات کی، آپ کی تعلیمات ہی میں کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہمارے پیغمبر نے زندگی کا ہر راستہ دکھایا۔ آپﷺ نے عملاً لوگوں کو دعوتِ اسلام دی۔ انصاف اور حقوق کی بات کی۔ ہم اپنے نبیﷺ کی زندگی کے مطابق چلیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر ان کی پرورش کریں گے۔ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دینی چاہیے۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ ہم پرامن لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسلام کی بات پہلے کرتے تھے۔ عمران خان ناموس رسالت کی بات بھی کرتے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...