Home نیوز پاکستان وفاق اورپنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاق اورپنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد/لاہور:وفاق اورپنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔

وفاقی نظامت تعلیمات کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی بند رہیں گے ،اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں اداروں کا سٹاک چیک، فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے ۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست 2023ء تک ہوں گی۔

اس سے قبل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بھی تمام سرکاری و نجی سکولوں میں 6 جون سے 20 اگست 2023 تک موسم گرما کی تعیطلات کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...

معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال: افواجِ پاکستان کی قوم کو دلی مبارکباد، آئی ایس پی آر

عسکری قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام راولپنڈی: Inter-Services Public Relations...

معرکۂ حق: دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام اسلام آباد: Shehbaz Sharif نے معرکۂ...