Home سیاست میں پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا،پرویز الہٰی

میں پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا،پرویز الہٰی

Share
Share

لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں کل گرفتار کیا گیا تھا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے یہ ظلم وہی کروا رہے ہیں۔ میں نے کسی پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔

پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ یہ برا کررہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے۔ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہیں ہٹنا تگڑے ہوجائیں آپ حق پر ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...