Home Uncategorized چینی منتظمین نے لیونل میسی کے نام پر شائقین فٹبال سے رقم بٹورنا شروع کردی

چینی منتظمین نے لیونل میسی کے نام پر شائقین فٹبال سے رقم بٹورنا شروع کردی

Share
Share

بیجنگ: چینی منتظمین نے لیونل میسی کے نام پر شائقین فٹبال سے رقم بٹورنے کاآغاز کردیا۔ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے لئے شائقین سے اس مقابلے کے لیے ٹکٹ کی قیمت 680 امریکی ڈالرمقررکردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان منعقدہ چینی گراؤنڈ پر دوستانہ میچ میں شریک ہوں گے، تاہم منتظمین نے شائقین سے اس مقابلے کے لیے ٹکٹ کی قیمت 680 امریکی ڈالر رکھ دی ہے۔

میسی 2017 کے بعد پہلی بار چین کے مہمان بنیں گے، 68 ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والے ورکرز اسٹیڈیم میں یہ دوستانہ میچ 15 جون کو شیڈول ہے، آسٹریلیا اور ارجنٹائن گزشتہ برس قطر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں بھی مدمقابل آئے تھے، تاہم جنوبی امریکن سائیڈ نے یہ مقابلہ 2-1 سے نام کرلیا تھا۔

چینی منتظمین کے مطابق میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 82 ڈالر سے 680 ڈالر تک ہے، اس کی فروخت دو مراحل میں 5 اور8 جون کو ہوگی۔

چینی شائقین فٹبال نے سوشل میڈیا پر اسے اپنے جیبوں پر ’ڈکیتی‘ سے تشبیہ دی ہے۔ ایک نے لکھا کہ ہم اتنی خطیررقم دیں گے تو کیا میسی کھیلنے کے دوران ہمارا خیال بھی رکھے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...