Home سیاست خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ان کا مقامی افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے، جس میں دونوں جانب سے 3 افراد جاں بحق، 8سے زائد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ ملزم کو تھانہ ریگی کی حدود میں عیسیٰ خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...