Home سیاست ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے،گرفتار خواتین

ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے،گرفتار خواتین

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے کہا ہے کہ 25 دن ہمیں جیل میں رکھا گیا، اب اور کیا کرنا ہے۔اب ہم اور برادشت نہیں کریں گے۔ہمارے وکلا کو بلایا جائے۔ یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کا کہنا تھا کہ رات کو 5 عورتوں نے آکر ہماری تلاشیاں لیں۔ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ 25 دن ہمیں جیل میں رکھا گیا، اب اور کیا کرنا ہے۔اب ہم اور برادشت نہیں کریں گے۔ہمارے وکلا کو بلایا جائے۔ یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا۔ہم کوئی چور ڈاکو نہیں ہیں۔
عالیہ حمزہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ توہینِ پارلیمنٹ ،توہینِ عدالت کی باتیں ہوتیں ہیں مگر خواتین کی عزت کی بات نہیں ہوتی۔ صنم جاوید نے کہا کہ ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں ، ہمیں بولنے کی اجازت نہیں ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجا، خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایڈمن جج عبہر گل کے روبرو پیش کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...