Home نیوز پاکستان صدر عارف علوی کا نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم

صدر عارف علوی کا نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دیدیتے ہوئے کہاہے کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔

نیشنل بینک کے عملے نے خاتون کے اَن پڑھ (ناخواندگی) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فراڈ کا نشانہ بنایا تھا، اکاونٹ سے زیادہ رقم نکالتا ، کچھ رقم پاس رکھتا اور خاتون کو صرف 3-5 ہزار روپے د یئے جاتے۔

صدر مملکت کی نیشنل بینک کو فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔

شکایت کنندہ شیر محمد کا کہنا ہے کہ میرا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں جوائنٹ اکاوٴنٹ تھا، بہن اَن پڑھ خاتون ہیں اور بینک سے رقم نکالتی تھیں، اکاوٴنٹ میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی کی وجہ سے صرف 11,000 روپے رہ گئے۔

عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس کی رقم سے محروم کردیا، شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے اس کے حق میں حکم جاری کردیا۔ بعد ازاں نیشنل بینک نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی تھی تاہم صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل مسترد کردی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...