Home کھیل قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

Share
Share

لاہور :قومی کرکٹرز کاسینٹرل کنٹریکٹ رواں ماہ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں اس لیے پی سی بی نے آئندہ ایک سالہ مدت کے لیے نئے کنٹریکٹ کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے کپتان بابر اعظم کی وطن واپسی اور سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد کنٹریکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں اس لیے پی سی بی نے اگلے ایک سالہ مدت کے لیے نئے کنٹریکٹ کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، کئی قومی کرکٹرز کی ترقی و تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے، ریڈبال اور وائٹ بال کیٹگریز کو جاری رکھنے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

گزشتہ برس پی سی بی نے ریڈ بال اور وائٹ کرکٹ کی الگ الگ کیٹگریز متعارف کرائی تھیں، ریڈ اور وائٹ بال میں اے، بی، سی کے علاوہ ایمرجنگ کیٹگریز شامل تھیں۔

سابق کپتان اظہر علی ریٹائر ہونے پر کنٹریکٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فواد عالم، یاسر شاہ، نعمان علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر اور زاہد محمود کا کنٹریکٹ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ افتخار احمد، صائم ایوب، احسان اللہ، اسامہ میر اور زمان خان کو کنٹریکٹ دیے جائیں گے، حارث روٴف اور نسیم شاہ کو کنٹریکٹ میں ترقی ملے گی۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...