Home Uncategorized اداکارہ سارہ علی خان نئی فلم میں سابق بوائے فرینڈکے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

اداکارہ سارہ علی خان نئی فلم میں سابق بوائے فرینڈکے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

Share
Share

بالی ووڈ معروف اداکارہ سارہ علی خان اسکائی فورس فلم میں سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔فلم کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے جبکہ کچھ حصوں کو ہندوستان میں مکمل کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس میں سارہ علی خان سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کے ساتھ نظر آئیں گی، کافی ود کرن پروگرام میں سارہ اور جھانوی نے دونوں بھائیوں کو ڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

اکشے کمار ان دنوں ڈائریکٹر سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کے ساتھ فلم پر کام کیلئے شوٹنگ پر موجود ہیں، فلم کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے جبکہ کچھ حصوں کو ہندوستان میں مکمل کیا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سارہ علی خان اسکائی فورس کے لندن شیڈول میں اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کے ساتھ شامل ہوں گی۔ فلم میں انکے کردار سے متعلق کوئی خبر نہیں البتہ اسکرین پلے کیلئے وہ لازم و ملزوم ہیں۔

اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس اگلے سال بڑے پردے کی زینیت بنے گی اور ویر پہاڑیہ کو ہندی فلم انڈسٹری میں لانچ کرے گی۔

خیال رہے کہ ویر پہاڑیہ معروف بزنس مین سنجے پہاڑیا کے بیٹے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے امبانی خاندان کے ساتھ قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...