Home Uncategorized یورپ کو انسانی حقوق اپنے مفاد کے وقت ہی یاد آتے ہیں ،روس

یورپ کو انسانی حقوق اپنے مفاد کے وقت ہی یاد آتے ہیں ،روس

Share
Share

ماسکو:روس کے صدارتی پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یورپ انسانی حقوق کو ایک لچکدار شے سمجھتا ہے اس کو انسانی حقوق اور یورپی اقدار اُسی وقت یاد آتے ہیں جب وہ اپنا مفاد دیکھتا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے سرحدی علاقے بیلگوروڈ پر یوکرین کے حملوں پر مغرب کی خاموشی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹی وی انٹرویو میں دیمیتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ انسانی حقوق اور یورپی اقدار کو اپنے مفاد کیلئے ہی استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت یورپ انسانی حقوق کو ایک لچکدار شے سمجھتا ہے، جب کبھی انسانی حقوق اس کے مفاد کیخلاف جاتے ہیں تو وہ کبھی اس پر آواز نہیں اٹھاتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ روسی حملے سے پہلے برسوں سے مغربی ممالک ڈونباس پر گولہ باری کے حملوں کو نظر انداز کر رہے تھے، یوکرین نے وہاں جوان، بوڑھے، عورتیں اور بچے مارے، بچوں کی قبروں کی قطاروں پر یہ مغرب آنکھیں بند کیے ہوئے تھا، ہم نے ان کی طرف سے مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں سنا اور اب انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...