Home سیاست جہانگیر ترین نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،اسد عمر

جہانگیر ترین نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،اسد عمر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل سے آئے 7 سے 8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے؟

صحافی نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ نہیں، ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ جیل سے آئے 7 سے 8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد چودھری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔

ایک اور صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...