Home سیاست سپریم کورٹ نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے کا کیس،سپریم کورٹ ایک ساتھ انتخابات پر اتفاق رائے کیلئے پرامید، پانچ مئی کی عدالتی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا.

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جماعتوں کی سیاسی ایشو کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے،سیاسی ایشوز مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں۔

توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہوجائیں گی، پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں نے مذاکراتی عمل پر اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعد رفیق نے کہا مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر بھی اتفاق ہوجائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے جواب میں مذاکرات میں پیشرفت پر مایوسی کا اظہار کیا،مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...