Home سیاست خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس ، عدالتی حکم کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس ، عدالتی حکم کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ٹرائل کورٹ کے اس آرڈر کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں خواجہ آصف کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کی گئی تھی۔

پٹیشنرچیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر ولید اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ آصف نے کچھ دستاویزات دیں اور ترمیم کی جسے ٹرائل کورٹ نے منظور کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ دستاویزات دوران جرح سامنے آئی تھیں ؟وکیل نے کہا میں اس پر تفصیل سے آتا ہوں پہلے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ لیتے ہیں۔ خواجہ آصف کے وکیل نے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ کر سنایا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ٹرائل کورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...