Home Uncategorized شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا

شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا

Share
Share

لکھنو: بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ میں شادی کے فورا بعد دلہا اور دلہن کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا۔ تاہم واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ پرتاب یادیو اور20 سالہ پشپا کی شادی کی رسومات روایتی دھوم دھام سے ہوئیں تاہم اگلی صبح نیا شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت بیک وقت دل کے دورے سے ہوئی تاہم واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی آخری رسومات بھی ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...