Home سیاست جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان کر دیا

جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان کر دیا

Share
Share

لاہور: جہانگیر ترین نے نئی جماعت “استحکام پاکستان پارٹی” کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی سیاسی پارٹی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان عبدالعلیم خان کے گھر عشائیہ کے موقع پر کیا جس کے بعد سو کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شمولیت بھی اختیار کر لی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزراء علی حیدر زیدی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی نے نئی جماعت کو جوائن کر لیا ہے۔

سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے، تمام سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عشائیے میں عون چودھری، عبدالعلیم خان سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...