Home سیاست جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف پاکستان کو خوشحال دیکھناہے،فردوس عاشق اعوان

جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف پاکستان کو خوشحال دیکھناہے،فردوس عاشق اعوان

Share
Share

لاہور:سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔قائد اعظم ؒ کے حقیقی پاکستان کے خواب کو آنکھوں میں سجائے ایک بار پھر نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ نکل پڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سو سے زائد رہنماؤں نے نئی جماعت میں شرکت کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لے جانا ہے، اس کی آج اینٹ رکھ دی گئی ہے، کل باضابطہ طور پر اس جماعت کو لانچ کیا جائے گا۔

سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سیاسی، معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے پیچھے جا رہا ہے ایسی صورت میں ایک ایسی جماعت کی ضرورت تھی جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سمیت سرکردہ رہنما ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں نکلنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مایوسی کا شکار پاکستان میں نئی امید اٹھنے جا رہی ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ہو گا اور بہتر پاکستان کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...