Home Uncategorized بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات ،انتہاء پسندوں نے ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات ،انتہاء پسندوں نے ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا

Share
Share

نئی دہلی: بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں ہنگاموں کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں، بچہ اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہیں۔

منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مقامی افراد سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی برداری میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں اور اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ فسادات کے باعث 35 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...