Home سیاست ارشد شریف قتل کیس،چیئر مین پی ٹی آئی ودیگر کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست دائر

ارشد شریف قتل کیس،چیئر مین پی ٹی آئی ودیگر کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس میں چیئرمین تحریک انصاف، فیصل واوڈا،سلیمان اقبال، مراد سعید اور عمران ریاض خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ متفرق درخواست ارشد شریف کی والدہ کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے دائر کی۔

ارشد شریف کی والدہ نے اپنے وکیل کے زریعے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں ارشد شریف کے قتل کی پاکستان میں سازش کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔

متفرق درخواست میں ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی ،فیصل واڈا ،سلمان اقبال مراد سعید ،عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں، مقدمہ کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتے ہیں،ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں،کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش بارے جاننے کا دعوی کیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ اور نہ جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی گئی،سپریم کورٹ جے ائی ٹی سربراہ کو پانچ افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے، سپریم کورٹ جے ائی ٹی کی رپورٹس فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...