Home سیاست شرپسند عناصراور قومی تشخص کو تباہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،وزیراعظم

شرپسند عناصراور قومی تشخص کو تباہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین کرپشن کے الزامات ہیں۔ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا اس کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پرحملہ نہیں کیا۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاست کے خلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے شواہد موجود ہیں۔ مئی 9 کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ شرپسند عناصراور قومی تشخص کو تباہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین کرپشن کے الزامات ہیں۔ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا اس کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پرحملہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے تقاضے اور شرائط پوری کردی ہیں اور اس سلسلے میں ٹھوس پیشرفت کی توقع ہے۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی اہم چیلنجز کا سامنا تھا۔ پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کے باعث ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بہادر ہیں۔ ماضی میں بھی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی اپنے پیروں پرکھڑے ہوں گے مجھے اس میں کوئی شک نہیں۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...