Home Uncategorized بھارت رواں سال مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کرے گا

بھارت رواں سال مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کرے گا

Share
Share

ممبئی: 27 سالوں بعد ایک مرتبہ پھر بھارت میں 71 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگارنگ میلا سجنے جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت رواں سال مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے منتخب کی جانے والی ماڈلز حسن کے جلوے بکھیرتے ہوئے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

بھارت تقریباً تین دہائیوں کے بعد مس ورلڈ 2023 کے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔تاہم ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ رواں سال نومبر میں ایونٹ کی اْمید کی جارہی ہے۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی گزشتہ برس کی مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا مس ورلڈ 2023 کو اپنا تاج پیش کریں گی۔

خیال رہے کہ آخری بار 1996 میں بھارت نے بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کی تھی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...