Home نیوز پاکستان میران شاہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ ،3 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گردہلاک

میران شاہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ ،3 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گردہلاک

Share
Share

راولپنڈی: ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے دوران تین جوان شہید جبکہ تین دہشت گردمارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور چار زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شہداء میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...