Home سیاست کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفرکرنیوالا باہر میر جعفر کے نعرے لگاتا تھا، مریم اورنگزیب

کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفرکرنیوالا باہر میر جعفر کے نعرے لگاتا تھا، مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کوآڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہاہے کہ جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔ کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفرکرنیوالا باہر میر جعفر کے نعرے لگاتا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو فوجی تنصیبات، شہداکی یادگاروں پر حملہ بھی اس لئے کرایا تھا کیونکہ وہ مان نہیں رہے؟ سیاسی ابوالہول (Sphinx) کا دماغ ہٹلر کا جبکہ جسم گرگٹ کا ہے جو حالات کے ساتھ ساتھ رنگ ہی نہیں، آنکھیں اور بیان بھی بدلتا رہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، اصل میں تلاش کاندھے اور بیساکھی کے سہارے کی ہے جو اب میسر نہیں، آر ٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے۔

ان کہناتھا کہ فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملیں پاوٴنڈ، القادر ٹرسٹ جیسی چوریاں، ڈاکے اور جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے لیکن یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں، لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک شخص کے دماغ میں نہ آئین کی گنجائش ہے، نہ قانون کی، نہ انسانیت اور نہ ہی اخلاقیات کی، صرف تکبر، انا، ضد اور مکاری بھری ہے جو کمرے میں تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کرتا اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتاہے، جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...