اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک کورس کے سلسلے میں امریکہ گئے تھے۔
امریکہ قیام کے دوران کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ سپورٹس مینجمنٹ کا شارٹ کورس کیا، واپس وطن پہنچنے پر کپتان بابر اعظم چند روز گھر میں قیام کریں گے۔
کپتان بابراعظم 15 جون کو اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی نجی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔
کپتان بابر اعظم کے علاوہ متعدد قومی کرکٹرز اس بار فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔