Home Uncategorized روسی حملوں کے جواب میں منہ توڑ ردعمل دے رہے ہیں،یوکرینی صدر

روسی حملوں کے جواب میں منہ توڑ ردعمل دے رہے ہیں،یوکرینی صدر

Share
Share

ٹورنٹو: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کاکہناہے کہ روس کے حملوں کے جواب میں منہ توڑ ردعمل دے رہے ہیں اور کئی محاذوں پر اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک طویل انتظار کے بعد اب روس کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی تاہم انھوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

اس امر کااظہار یوکرینی صدر نے کینیڈا میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یوکرینی صدر کے اعتماد اور اطمینان سے محسوس ہورہا تھا کہ وہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یوکرینی صدر کا یہ بیان مشرقی ریاست باخموت اور جنوبی ریاست زاپوریزہیا کے قریب یوکرینی فوجیوں کی پیش قدمی کے بعد آیا ہے جس سے روسی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے گزشتہ برس فروری میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اس کے 4 بڑے شہروں میں علیحدگی پسندوں کی مدد سے الحاق کے متنازع ریفرنڈم کے نتیجے میں ان علاقوں کو روس میں شامل کرلیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...