Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ کا غیر منقولہ جائیدادوں پر 50 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا غیر منقولہ جائیدادوں پر 50 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر منقولہ پراپرٹی پر عائد 100 فیصد ٹیکس دینے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس نئے ٹیکس سسٹم کی خامیوں کو دیکھنا ہوگا، مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کریٹیو ٹیکسیشن کرنا ہوگی۔

سپریم کورٹ میں بیرون ملک اثاثوں پر ٹیکس نفاذ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے غیر منقولہ پراپرٹی پر عائد سو فیصد ٹیکس دینے پر حکم امتناع جاری کیا۔

عدالت نے فریقین کو غیر منقولہ جائیدادوں پر 50 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا، فیصلے کا اطلاق منقولہ جائیداد پر نہیں ہوگا۔

دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ملک کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں تعاون کریں، حکومت کی مجبوریوں کو ہم سمجھ سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس نئے ٹیکس سسٹم کی خامیوں کو دیکھنا ہوگا، مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کریٹیو ٹیکسیشن کرنا ہوگی، عدالت نے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ آئین و قانون کے مطابق کرنا ہے۔

ایف بی آر کی لیگل ٹیم کے ممبر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اربوں کا ہے، عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تو باقیوں کے ساتھ زیادتی ہوگی، ٹیکس پالیسی پر ایسے ریلیف ملنا شروع ہوگیا تو مشکلات بڑھیں گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جو سو فیصد ٹیکس ادا کرنا چاہے تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ دیا، لاہور ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ نے 100 فیصد ٹیکس ادا کرنے کی ایف بی آر کی استدعا مسترد کر دی۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...