Home سیاست بدعنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں،چیئرمین نیب

بدعنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں،چیئرمین نیب

Share
Share

لاہور:قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، ہمیں اپنی کمزوریوں کا احساس ہے۔نیب کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ نیب کو ماضی میں سیاسی ٹول کے لیے بھی استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور کیا بھی گیا، نیب گزشتہ کچھ عرصے میں تنازعات کا شکار بھی رہا، ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ادراک ہے۔

انہوں نے کہا نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیب اپنی اصلاح کرے گا اور کررہا ہے، ہم عوام کا اعتماد حاصل کریں گے، اس قوم اور ملک نے جو ہمیں ذمہ داری بخشی ہے اس کو ہم پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اس ملک اور معاشرے کی بے پناہ خدمت کی ہے، کرپشن کیسز میں بالواسطہ اور بلاواسطہ ریکوریز ہورہی ہیں، ہم اگلے چند ماہ میں قانون سازی کریں گے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا بدعنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنا کر دم لیں گے، ہمیں ادارے کو عقوبت خانہ نہیں بنانا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...