Home سیاست پنجاب الیکشن سے متعلق وفاقی حکومت کی لارجر بنچ بنانے کی استدعا مسترد

پنجاب الیکشن سے متعلق وفاقی حکومت کی لارجر بنچ بنانے کی استدعا مسترد

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کیلئے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا مسترد کر دی۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے انتخابات نظرثانی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے انتخابات میں تاریخ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...