Home Uncategorized مصری بھکارن نے معذوری کا ڈھونگ رچاکر کروڑوں روپے کی جائیداد بنالی،متعدد عمارتوں کی مالک

مصری بھکارن نے معذوری کا ڈھونگ رچاکر کروڑوں روپے کی جائیداد بنالی،متعدد عمارتوں کی مالک

Share
Share

قاہرہ: مصر میں معذوری کا ڈھونگ رچانے والی بھکارن کروڑوں روپے اور عمارتوں کی مالکن نکلی۔

مصری حکام نے ایک بھکارن کو گرفتار کیا ہے جو مرض کا ڈھونگ رچاکر بھیک مانگتی تھی۔ اس کے دو بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے دریافت ہوئے اور پانچ عمارتوں کی مالک بھی ہے۔

57 سالہ بھکارن کا نام نفیسہ ہے جس کے دو بینکوں میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم دو کروڑ 80 لاکھ روپے کے برابر ہے۔

مصری پولیس کے مطابق خاتون وہیل چیئر پر بیٹھ کر بھیک مانگا کرتی تھی اور خود کو معذور ظاہر کرتی رہی۔ تاہم بعض عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسے چلتے پھرتے دیکھا گیا ہے اور وہ معذوری کا ڈھونگ رچاتی ہے۔

پولیس نے ڈاکٹروں کی مدد سے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون مکمل طور پر تندرست ہے اور اسے کوئی بیماری لاحق نہیں۔

دریائے نیل کے کنارے قلوبیا شہر اور غربیا میں اس نے پانچ رہائشی عمارتیں خرید رکھی ہیں اور اکاؤنٹ میں بھی خطیر رقم رکھی ہے۔ نفیسہ پر مقدمہ چلاکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...