Home سیاست پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور:عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری رائے ممتاز کو کل دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن حکام کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے پر اپیل دائر کر رکھی تھی، ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن حکام کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...