Home سیاست سینیٹر رضاربانی کی 9مئی کے ملزمان کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی مخالفت

سینیٹر رضاربانی کی 9مئی کے ملزمان کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی مخالفت

Share
Share

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے 9مئی کے ملزمان کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات کی بجائے آگے بڑھنا چاہئیے ، رضا ربانی نے یہ بھی کہاکہ ملک میں ٹیسٹ ٹیوب سیاسی جماعتیں بنانا چھوڑ دیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئیر پارلیمنٹیرین سینیٹر رضاربانی نے کہا قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر الیکشن وقت پر کروائے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات کی تائید قومی اسمبلی نے قرارداد کی صورت میں کی۔
پارلیمان کو ایسا کرنا یہ شیوا نہیں دیتا۔فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے اگرچہ قوانین موجود ہیں۔یہ ماورا آئین قوانین نہیں ہیں تاہم ہمیں فوجی عدالتوں کی بجائے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

رضا ربانی نے کہاہمارے پاس آئین موجود ہے ہمیں اس کے تحت آگے بڑھنا چاہیے،افسوس کہ آج عدلیہ،پارلیمان اور بیوروکریسی آئین کی اپنی تشریح کررہے ہیں۔پہلے بھی ایسے تجربے کئے جاتےرہے ہیں جو ناکام ہوچکے۔

رضاربانی نے کہا ٹیسٹ ٹیوب سیاسی جماعتیں بنانا چھوڑ دیں۔اس کے خوفناک نتائج سامنے آتے ہیں۔قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر الیکشن وقت پر کروائے جائیں۔

رضاربانی نے واضح کیا کہ جو نگران حکومت بنے وہ اضافی مدت میں موجود رہی تو اس کے خوفناک نتائج ہوں گے۔نگران حکومت کی بجائے آئندہ آنے والی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کرے۔ہر ادارہ آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے کردار ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد ضروری ہے،قانون کی بالادستی کے بغیر ملک میں اقتصادی استحکام نہیں آسکتا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...