Home سیاست عمران ریاض بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

عمران ریاض بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

Share
Share

لاہور: ہائی کورٹ میں جاری عمران ریاض بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے جواب میں کہا کہ اب ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھے نتائج آئیں گے۔

سینئر صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے جواب میں کہا کہ اب ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھے نتائج آئیں گے۔

دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں، آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ ورکنگ کمیٹی کی کاوش سے مطمئن ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں عمران ریاض کی بازیابی درکار ہے، اس کے لیے آئی جی پنجاب سمیت ان کی ٹیم کام کررہی ہے۔

وکیل نے کہا کہ ہم اْمید کرتے ہیں کہ پولیس جلد عمران ریاض کو بازیاب کر سکے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم عمران ریاض کی زندگی کے لیے دعاگو بھی ہیں اور کوشش بھی کررہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے پولیس کو 10 روز کی مزید مہلت دے دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...