Home Uncategorized کچھ خواتین مرد کا گھر اور پیسہ دیکھ کر محبت کرتی ہیں، اداکار شہروز سبز واری

کچھ خواتین مرد کا گھر اور پیسہ دیکھ کر محبت کرتی ہیں، اداکار شہروز سبز واری

Share
Share

کراچی: اداکار شہروز سبز واری کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین مرد کا گھر اور پیسہ دیکھ کر محبت کرتی ہیں جبکہ مرد صرف خواتین کی خوبصورتی، تعلیم اور رنگت دیکھ کر محبت اور عزت نہیں کر رہے ہوتے ہیں بلکہ وہ کچھ اور چیزوں کی وجہ سے ان سے محبت کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ بعض خواتین پہلے یہ دیکھتی ہیں کہ مرد کی نوکری کیسی ہے اس کے پاس پیسہ کتنا ہے اور پھر تعلقات بناتی اور شادی کرتی ہیں۔

اداکارنے واضح کیا کہ وہ تمام خواتین کی بات نہیں کررہے بلکہ معاشرے میں موجود کچھ خواتین ایسا کرتی ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شاید ایسی خواتین کو یہ سمجھایا جاتا ہے کہ مرد کے پاس پیسے، گاڑی اور گھر ہے تو اس سے محبت بھی ہوجائے گی لیکن مرد ایسے نہیں کرتے۔ وہ پہلے قربانیاں دیتے ہیں اور پھر محبت کرتے ہیں۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ عام طور پر مرد صرف خواتین کی خوبصورتی، تعلیم اور رنگت دیکھ کر محبت اور عزت نہیں کر رہے ہوتے ہیں بلکہ وہ کچھ اور چیزوں کی وجہ سے ان سے محبت کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...