Home سیاست آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹیجک لیول پر بات چیت جاری ہے ، عائشہ غوث پاشا

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹیجک لیول پر بات چیت جاری ہے ، عائشہ غوث پاشا

Share
Share

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی اور وژن سے آگاہ کیا، بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹیجک لیول پر بات چیت ہورہی ہے، اخراجات سمیت دیگر اعداد و شمار پر مزید تکنیکی بات ہوگی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پر سوال اٹھائے ہیں جس پر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کیحوالے سے بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے، اسے اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی اور وژن سے آگاہ کیا، بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹیجک لیول پر بات چیت ہورہی ہے، اخراجات سمیت دیگر اعداد و شمار پر مزید تکنیکی بات ہوگی۔

وزیر مملکت نے زور دیا کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا، صرف قانون میں گنجائش رکھی ہے، اگرضرورت پڑی تو پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اونچ نیچ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاور ڈویڑن اور اسٹیٹ بینک حکام سے بھی بات چیت کرے گا، ایکسچینج ریٹ اورپالیسی ریٹ پر آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک سے بات کرے گا، حکومت معاشی استحکام کے علاوہ کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔

علاوہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو ناکافی اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...