Home سیاست چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کی سفارش

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کی سفارش

Share
Share

اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کی سفارش کردی گئی.

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت میں جوڈیشل کمیشن اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔

زرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا اور متفقہ طور پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس کے اختتام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کیا. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز دی تھی.چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ خاتون ججز کی تعداد دو ہو جائے گی۔

اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل ہے. جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد اب معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بجھوایا جائے گا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...