Home نیوز پاکستان بائپر جوائے کل پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا،شیری رحمان کاکمرشل پروازیں منسوخ کرنے کا عندیہ

بائپر جوائے کل پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا،شیری رحمان کاکمرشل پروازیں منسوخ کرنے کا عندیہ

Share
Share

اسلام آباد: سمندری طوفان (بائپر جوائے) کل صبح 11 بجے پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا،وفاقی وزیر شیری رحمان نے طوفان کے پیش نظر کمرشل پروازیں منسوخ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر اسلام آبادمیں بریفننگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ سمندری طوفان 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پاکستانی ساحل کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کا کراچی سے فاصلہ بڑھ رہا ہے ٹھٹھہ، بدین اور سجاول زیادہ متاثر ہونگے، وزیراعظم نے سمندری طوفان سے ہونے والے طوفان کے پیش نظر سائیکلون ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے ، ہوا کی رفتار بڑھی تو کچھ وقت کیلئے کمرشل پروازوں کو بھی منسوخ کیا جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ بڑھ رہا ہے۔۔ بیپر جوائے کل دن 11 بجے پاکستان کے ساحل سے ٹکرائے گا طوفان سے سجاول، بدین اور ٹھٹھہ کو سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔تھرپارکر، میرپور خاص ، عمر کوٹ میں بھی طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

شیری رحمان نے کہا کہ شہری ٹک ٹاک بنانے یا طوفان کا نظارہ کرنے ساحل کی طرف نہ آئیں، چیئرمین این ڈی ایم لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ انعام حیدر نے بتایا کہ اب تک 73 ہزار افراد کو 75 کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

کراچی میں سیلاب کے پیش نظر 30 ریلیف سینٹرز بنائے جائیں گے،چیئرمین این ڈی ایم نے کہا ہے کراچی میں اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں، سمندری طوفان بائپر جوائے کل صبح 11 بجے پاکستانی اور بھارتی ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔ این ڈی ایم اے نے کراچی ایئرپورٹ پر چھوٹے جہازوں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...