Home Uncategorized دبئی میں انتہائی پرتعیش 57 ارب سے زائد مالیت کا محل برائے فروخت

دبئی میں انتہائی پرتعیش 57 ارب سے زائد مالیت کا محل برائے فروخت

Share
Share


دبئی : دبئی میں 57 ارب سے زائد کا محل فروخت کیلئے پیش کردیا گیا جس کےخریدار بھی آگئے ہیں ۔ایمریٹس ہلز میں واقع اس گھر کا اندرونی رقبہ 60,000 مربع فٹ ہے۔

دبئی میں ایک محل 750 ملین درہم یعنی 57 ارب 87 کروڑ 76 لاکھ 76 ہزار400 میں فروخت ہورہا ہے جو اسے عرب امارات کی سب سے مہنگی ترین رہائش گاہ بنا دیتا ہے۔

یہ دبئی کے علاقے ایمریٹس ہلز میں واقع ہے۔ اس کا اندرونی رقبہ 60,000 مربع فٹ ہے۔ اگرچہ اس میں صرف پانچ بیڈرومز ہیں لیکن مرکزی بیڈروم 4,000 مربع فٹ پر مبنی ہے جو کہ عام گھروں سے بھی کافی بڑا ہے۔ گراؤنڈ فلور میں ڈائننگ اور تفریحی مشاغل کے کمرے ہیں۔

دیگر سہولیات میں 15 گاڑیوں کا گیراج، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، دو گنبد، 15,400 گیلن کا ایکویریم، پاور سب-اسٹیشن اور ایمرجنسی بنکرز شامل ہیں۔

ریئل اسٹیٹ ایجنٹس نے اس پراپرٹی کو ’Marble Palace‘ کا نام دیا ہے۔ اسکی تعمیر میں تقریباً 12 سال لگے ہیں اور 2018 میں یہ مکمل ہوا۔

پرتعیش گھروں کی ذمہ دار ریئل اسٹیٹ، Luxhabitat Sotheby کے بروکر کنال سنگھ نے کہا کہ اسے خریدنے میں روسی خریدار دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ اس کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ دوسرا خریدار ایک ہندوستانی کلائنٹ ہے جو پہلے ہی ایمریٹس ہلز میں تین جائیدادوں کا مالک ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...