Home Uncategorized پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں گوگل نے ا پنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں گوگل نے ا پنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور بتایا کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔

معروف ترین سرچ انجن ”گوگل“ نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات کروانے ہیں۔

اس کا مطلب پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جبکہ گوگل کے ڈوڈل نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے گوگل ڈوڈل پر مسکراتے ہوئے تحریر کیا کہ پاکستان میں انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے۔جبکہ ایک اور صارف نے 2023 میں ہی عام انتخابات کی امید لگا لی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...