Home Uncategorized ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز کی سپرسٹارادکارہ ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔اداکارہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تاہم اس دورا ن وہ محفوظ رہیں ۔

ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے سیر کے لئے گئی ہوئی ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کے وہ ان سے بات کر رہے ہوں جیسے بتا رہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان کا احساس ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا سخت ہے جب تک آپ ان لوگوں سے گھرے رہیں گے جو آپ سے محبت کرتے ہیں، جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔

ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کر کے ان کی جان بچا لی جس کیلئے وہ زندہ رہنے پر ان کی شکر گزار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...