Home نیوز پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی سمری پر پیٹرول کی قیمت میں 5 تا 10 روپے کمی کی جاسکتی ہے۔

اوگرا نے حکومت کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری ارسال کردی جس میں قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق روس سے خام تیل پاکستان پہنچ چکا ہے لیکن قیمتوں پر اثر ابھی نہیں پڑے گا، روسی تیل کا اثر آنے والے دنوں میں اس وقت ہوگا جب روسی خام تیل کی ترسیل مسلسل ہوگئی۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...