Home نیوز پاکستان سمندری طوفان بائپر جوائے گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان بائپر جوائے گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

Share
Share

کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، سندھ میں رات کو گزرے گا، انڈیا کے میٹرولاجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق سوراشٹر اور کچھ سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نے مختلف پاکستانی و بھارتی اداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بپر جوائے کا کیٹی بندر سے فاصلہ 145 کلو میٹر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں کے درمیان یہ طوفان سندھ کے ساحلی علاقوں سے گزرے گا،اس طوفان کے مرکز میں اس وقت ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

بائپرجوائے کے نتیجے میں 25 سے 30 فٹ بلند سمندری لہریں اٹھ رہی ہیں،رپورٹ میں این ڈی ایم کا کا حوالے سے کہا گیاہےکہ سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر پاکستان کے ساحلی علاقوں سے 81 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جب کہ پڑوسی ملک بھارت کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ انڈین ریاست گجرات میں بھی 94 ہزار افراد کو طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں سے نکالا گیا ہے۔

بائپر جوائے کے انڈین ساحلوں سے ٹکرانے کا عمل 15 جون کو رات دیر تک جاری رہے گا‘انڈیا کے میٹرولاجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سائیکلون بپر جوائے کا سوراشٹر اور کچھ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا عمل شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا تھا اور یہ آدھی رات تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ،طوفان گجرات کی جاکھو بندرگاہ سے قریب 30 کلو میٹر کی دوری پر ہے،انڈین حکام نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ اس دوران ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی جاری رہے گی۔

محکمۂ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ سائیکلون بائپر جوائے کی رفتار کم ہوئی ہے مگر اس کی شدت برقرار ہے اور امکان ہے کہ یہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب آدھی رات کو پہنچے گا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان کا انڈین ریاست گجرات کی طرف جھکاؤ زیادہ ہے مگر سندھ میں انفراسٹرکچر اور بنیادی مسائل کی وجہ سے نقصان کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں میں 75 ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں مگر بدین، ٹھٹہ، ملیر، کورنگی اور کیماڑی میں ایسے کئی لوگ ہیں جنھوں نے اپنے گھر نہیں چھوڑے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے حکام کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے آج رات سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

پاکستان میٹرولاجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان بپر جوائے گذشتہ تین گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب مزید مڑ گیا ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...