Home نیوز پاکستان شیل کمپنی پاکستان سے اپنا کاروبار ختم نہیں کررہی،اسحاق ڈار

شیل کمپنی پاکستان سے اپنا کاروبار ختم نہیں کررہی،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ چینی بینکوں کو ادائیگیوں میں ہم پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا، شیل کمپنی پاکستان سے اپنا کاروبار ختم نہیں کررہی وہ حصص بیچ رہی ہے اور صرف عالمی انویسٹر تبدیل ہورہا ہے۔ دو ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے قرض کی تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی ہمیں کوئی مشکل نہیں اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مالی سال 30 جون کو ختم ہونے والا ہے، فنڈز کی حکمت عملی کے تحت وزارت مالیات نے چینی بینکوں سے رابطہ کیا اور انہیں پیشکش کی کہ آپ کی ادائیگیاں وقت سے قبل کردیں گے اور طے ہوا کہ وقت سے قبل ہونے والی ادائیگی کا جرمانہ بھی لاگو نہیں ہوگا صرف جو رقم دینی ہے وہ دیں گے، اس طرح فاسٹ ٹریک پر دی گئی یہ پے منٹ پاکستان کو واپس مل گئی، پیر کو پے منٹ دی اور جمعہ کو واپس مل گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دو ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے قرض کی تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی ہمیں کوئی مشکل نہیں اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

شیل پیٹرولیم کمپنی کے ملک چھوڑ جانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس خبر میں صداقت نہیں اسے درست رپورٹ نہیں کیا گیا، شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہی اور نہ ہی ملازمین برطرف ہورہے ہیں، شیل جو بھی فیصلہ کرے گی وہ حکومت اور دیگر اداروں کی منظوری کی پابند ہے، شیل کمپنی اپنے حصص کسی اور عالمی کمپنی کو فروخت کرنا چاہتی ہے اور پاکستان میں اس کا کاروبار اسی طرح جاری رہے گا، یہ کوئی پریشان ہونے کی بات نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ شیل کمپنی کے اس فیصلے کا پاکستان کے حالات سے کوئی تعلق نہیں، وہ کئی ممالک میں اس طرح کے فیصلے کررہی ہے، وہ ہوم انرجی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کررہی ہے، وہاں بھی وہ اپنے کاروبار کو بیچ رہی ہے اور ری آرگنائز کررہی ہے، ایسی خبروں کو منفی نہیں لیا جائے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ یہ کوئی نئی خبر نہیں، ہمارے پاس اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے پاس یہ خبر کئی ماہ پہلے سے تھی کہ وہ کسی اور انویسٹر سے بات کررہا ہے، اس ڈیل سے صرف اتنا فرق پڑے گا کہ اس کے شیئر کسی اور نام کے ہوجائیں گے اور ممکن ہے کہ نیا انویسٹر شیل کا نام بھی برقرار رکھے۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...