Home Uncategorized نایاب گول ترین انڈ ے کی ہزاروں ڈالر میں فروخت کاامکان

نایاب گول ترین انڈ ے کی ہزاروں ڈالر میں فروخت کاامکان

Share
Share

میلبرن: اگرچہ یہ لاکھوں کروڑوں میں سے ایک دفعہ ہی ہوتا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک انڈہ ملا ہے جو بیضوی ہونے کی بجائے انتہائی گول ہے۔ توقع ہے کہ نایاب گول ترین انڈہ سیکڑوں، ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ کروڑوں انڈوں میں سے کوئی ایک انڈہ ہی اتنا گول ہوسکتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ انڈے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں تاہم میلبرن کی ایک سپرمارکیٹ میں ایک صارف کو ایسا انڈہ ملا جو بالکل گول شکل رکھتا ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں جس کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

اگرچہ عجائب گھروں میں نایاب پرندوں کے انڈے یا ان کے خول بھی رکھے جاتے ہیں لیکن انتہائی گول انڈے کی تصاویر اور ویڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھیں۔

اس کی ویڈیوٓسٹریلوی فٹبال پروگرام کی اینکر جیکی فیلگیٹ کو بھیجی گئی تھیں جو میلبرن کی ایک سپرمارکیٹ سے خریدا گیا ہے۔

بعض صارفین نے اس کی تصاویر دیکھ کر اسے ’ایگسیلنٹ‘ بھی قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کروڑوں انڈوں میں سے کوئی ایک انڈہ ہی اتنا گول ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند برس قبل ایک اتنا ہی گول انڈہ 1400 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ توقع ہے کہ جلد یا بدیر لوگ اس کی قیمت لگائیں گے جو ہزاروں ڈالر میں ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...