Home سیاست چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ،ڈھیروں سہولتوں کی فراہمی

چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ،ڈھیروں سہولتوں کی فراہمی

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ کے بل کی تفصیلات سامنے آگئی جس میں خاندان کے افراد کو بھی ڈھیروں سہولتیں دی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اب اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہوگی جبکہ چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جا سکتے ہیں جبکہ چیئرمین سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4افراد کو ساتھ لے جا سکتے ہیں، اب چیئرمین سینیٹ کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار ہوں گے۔

مراعات میں اضافے کے بعد چیئرمین سینیٹ 12 اہلکاروں پر مشتمل ذاتی عملے بھی رکھ سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے مکان کی تزئین و آرائش پر 50 لاکھ تک خرچ کیے جا سکیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ اب 18لاکھ روپے تک صوابدیدی فنڈ بھی استعمال کر سکے گا۔

نئے قانون کے تحت تمام سابق چیئرمین سینیٹ کو تاحیات اضافی مراعات ملیں گی جبکہ تین برس تک چیئرمین رہنے والے افراد بھی اضافی مراعات کے حقدار ہوں گے۔

تمام سابق چیئرمینز کو بھی اب سیکیورٹی کے لیے درجنوں اہلکار ملیں گے اور بیرون ملک سفر میں چیئرمین سینیٹ کو نائب صدر کا پروٹوکول ملے گا۔

سینیٹ نے چیئرمین کی مراعات میں اضافے کا بل 16 جون کو منظور کیا تھا، بجٹ سیشن کے بعد بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی بھیجا جائے گا۔

Share
Related Articles

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے...

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ،...