Home سیاست شاہ محمو د قریشی ،اسد کوعدالت کے سامنے پیش ہونے کی کل تک کے لیے مزید مہلت مل گئی

شاہ محمو د قریشی ،اسد کوعدالت کے سامنے پیش ہونے کی کل تک کے لیے مزید مہلت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد:نو مئی ہنگامہ آرائی کیسز میں پی ٹی آئی کے دو سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمردرخواست ضمانت پر خود عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پراسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف لینے میں ناکام۔ عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی کل تک کے لیے مزید مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی نو مئی واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پٹیشنرز کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ دونوں رہنما ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے صبح ساڑھے سات بجے آئے مگر پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پولیس نے ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیے تو وہ واپس لوٹ گئے۔عدالت ہائی کورٹ گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لے۔

عدالت نے وکیل کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دو روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت درخواستیں خارج کر دی تھیں اور انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Share
Related Articles

چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کےلئے آج چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (...

امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق

روم:امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ...

مبینہ کرپشن کی تحقیقات، اسپیکر کے پی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی،تمام الزامات سے بری

پشاور:انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسپیکر خیبر پختونخوا...

حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے،لیاقت بلوچ

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال...